بھٹکل:12/جولائی (ایس اؤنیوز)آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ لے کر بھٹکل ہندو جاگرن ویدیکے بھٹکل نے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں الزام لگایا گیا ہے کہ ریاستی کانگریس سرکار مسلمانوں کی حمایت والی پالیسی کی وجہ سے مسلم بنیاد پرست تنظیمیں دکشن کنڑا ضلع کو کیرلا بنانے چلے ہیں، اس کو اسی وقت ختم کرناہے ورنہ یہاں بھی کشمیر جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں، ضلع نگراں کاروزیر رماناتھ رائی کے ہندو مخالف بیانات سے مسلم بنیاد پرستوں کو زبردست قوت حاصل ہورہی ہے، ضلع میں مسلسل ہورہے فسادات کے لئے حکومت ہی ذمہ دارہونے کا میمورنڈم میں الزام لگایا گیا ہے۔ اقلیتی ووٹوں کے پیش نظر کانگریس حکومت پولس کے ذریعے ہندو لیڈران کو نشانہ بنائے جانے کی ہندوجاگرن ویدیکے مذمت کرتی ہے۔ یہی پالیسی جاری رہی تو ریاست بھر میں سخت احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔ شرتھ کو مناسب معاوضہ اداکرتےہوئے ملزموں کو فوری گرفتارکرنے کا میمورنڈ م میں مطالبہ کیا گیا ۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر گوند نائک، راجیش نائک، دنیش نائک، ایشور نائک، سنیل نائک، کرشنا نائک، سبرائے دیواڑیگا، لکشمن نائک، راگھویندر نائک، شری نواس نائک، دنیش موگیر وغیرہ موجود تھے۔